اہم ترین

پاکستان انڈیا کو ہرا کر انڈر 19 ایشین چیمپئن بن گیا

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے انڈیا کو 191 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں کھیلے گئےانڈر 19 ایشیا کپ کےفائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے سمیر منہاس کے شاندار 172 رنز کی بدولت 348 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کردیا۔ جس کے بوجھ تلے بھارتی ٹیم دب گئی۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر سمیرمنہاس نے 113 گیندوں پر 172 رنز بنائے، جو اس ٹورنامنٹ میں ان کی دوسری سنچری تھی۔اس سے قبل انہوں نے گروپ میچ میں ملیشیا کے خلاف ناٹ آوٹ 177 رنز بنائے تھے۔

ویبھو سوریہ ونشی اور آیوش مہاترے کی اوپننگ جوڑی نے ہندوستان کو تیز آغاز دلایا، لیکن وہ اسے آگے برقرار نہ رکھ سکے۔ دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد ہندوستان کا مڈل آرڈر لڑکھڑا گیا اور پوری ٹیم 26.2 اوورز میں 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ویبھو سوریہ ونشی نے 10 گیندوں پر 26 رنز بنائے، جبکہ ایرون جارج 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ابھیگیان کنڈو نے 13 رنز بنائے، جبکہ کپتان آیوش مہاترے صرف 2 رنز بنا سکے۔ دیپیش دیویندر نے سب سے زیادہ 36 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے علی رضا نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان