اہم ترین

پی آئی اے 135 ارب روپے میں بک گیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نیلامی کے لیے بولی کا مرحلہ وارعمل مکمل ہو گیا ہے، عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کی سب سے زیادہ 135 ارب روپے کی بولی لگائی۔

اسلام آباد میں منعقدہ نیلامی کی تقریب 3 مراحل میں ہوئی۔ پہلے مرحلے میں ایئر بلیو نے 26 ارب 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی۔ عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کی سب سے زیادہ 115 ارب روپے کی بولی لگائی جبکہ لکی سیمنٹ کی جانب سے پی آئی اے کے لیے 101 ارب 50 کروڑ روپے کی بولی دی گئی ۔

دوسرے مرحلے میں عارف حبیب گروپ اور لکی سیمنٹ کنسورشیم نے حصہ لیا ۔ لکی کنسورشیم کی جانب سے 120 ارب 25 کروڑ کی بولی دی گئی تھی جب کہ عارف حبیب کنسورشیم نے 121 ارب روپے کی بولی لگائی تھی۔

تیسرے اور آخری مرحلے میں لکی سیمنٹ کنسورشیم نے 134 ارب روپے کی بولی لگائی لیکن عارف حبیب گروپ کی جانب سے 135 ارب روپے کی بولی لگانے کے بعد لکی سیمنٹ نے آگے بولی نہ لگانے کا فیصلہ کیا ۔ اس طرح نیلامی عارف حبیب گروپ نے اپنے نام کرلی۔۔

پاکستان