اہم ترین

جیکولین فرنانڈیز کا وائرل ویڈیو پر دلچسپ ردِعمل

بالی ووڈ کی خوبصورت اور اسٹائل آئیکون جیکولین فرنانڈیز ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئی ہیں۔ اپنی دلکش مسکراہٹ، فٹنس اور اداکاری کے باعث کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی جیکولین نے اس بار کسی فلم نہیں بلکہ ایک وائرل ویڈیو پر اپنے ردِعمل سے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص نے جیکولین کو چپکے سے ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھے ہوئے ریکارڈ کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیکولین ایک شخص سے بات کر رہی تھیں، جبکہ ویڈیو بنانے والا پہلے زوم اِن اور پھر زوم آؤٹ کرتا ہے اور مسکراتے ہوئے ان کی طرف اشارہ بھی کرتا ہے۔

یہ ویڈیو رشبھ سیٹھیا نامی انسٹاگرام صارف نے شیئر کی، جس کے کیپشن میں لکھا گیا ۔۔ یہ جیکولین ہیں؟؟

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خود جیکولین فرنانڈیز نے اس پوسٹ پر ردِعمل دیا۔ انہوں نے کمنٹ میں مختصر مگر دلچسپ انداز میں لکھا کہ ہاں، وہ میں ہی ہوں۔۔

جیکولین کا یہ سادہ اور مثبت جواب فینز کو بے حد پسند آیا۔ کمنٹ سیکشن میں مداحوں نے اداکارہ کی سادگی اور شائستگی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

ایک فین نے لکھا کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ نے انہیں ڈسٹرب نہیں کیا۔

دوسرے صارف نے کہا کہ وہ واقعی بہت ڈاؤن ٹو ارتھ ہیں، میں حقیقی زندگی میں مل چکا ہوں

پاکستان