اہم ترین

آئی او ایس 26 روزمرہ زندگی آسان بنانے والا اسمارٹ دماغ

ایپل نے ستمبر میں آئی او ایس 26 لانچ کیا تو سب کی توجہ اس کے شاندار ڈیزائن اور اسمارٹ کال اسکریننگ پر رہی، مگر حقیقت یہ ہے کہ اس اپڈیٹ کی اصل طاقت اس کے وہ چھپے ہوئے فیچرز ہیں جو روزمرہ استعمال کو کہیں زیادہ آسان بنا دیتے ہیں۔

اگر آپ نے آئی او ایس 26 اپڈیٹ کر لیا ہے تو ممکن ہے آپ ابھی تک اس کے یہ اسمارٹ ٹولز آزما ہی نہ پائے ہوں، جو اسپام کالز سے نجات دلاتے ہیں، کال بیک یاد دلاتے ہیں اور حتیٰ کہ ایئر پوڈز کو کیمرا ریموٹ بھی بنا دیتے ہیں۔

آئی فون جو آپ کا نام پہچانتا ہے

اکثر شور شرابے میں کوئی آپ کا نام پکارے اور آپ کو خبر ہی نہ ہو۔ آئی او ایس 26 کا نیم ریکوگنیشن فیچر اسی مسئلے کا حل ہے۔ جیسے ہی فون آپ کا نام سنتا ہے، فوراً الرٹ دے دیتا ہے۔

یہ فیچر ایکسسیبلیٹی سیٹنگز میں جا کر آن کیا جا سکتا ہے، جہاں آپ اپنا نام ٹائپ یا ریکارڈ بھی کر سکتے ہیں۔

فائلز ایپ میں رنگ اور ایموجی کا جادو

اب فائلز ایپ پہلے سے کہیں زیادہ ذاتی بن گئی ہے۔ آئی او ایس 26 میں آپ فولڈرز کو رنگ، آئیکن یا ایموجی دے سکتے ہیں، جس سے کام اور ذاتی فائلز میں فرق کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ یہ تبدیلی آئی فون کے ساتھ ساتھ آئی پیڈ اور میک پر بھی خودکار طور پر نظر آئے گی۔

اسپام کالز اور میسجز سے نجات

انجان نمبروں سے آنے والی کالز اور مشکوک میسجز اب پریشان نہیں کریں گے۔ آئی او ایس 26 میں اسپام فلٹر مزید اسمارٹ ہو گیا ہے۔ ایسی کالز اور میسجز خود بخود الگ لسٹ میں چلے جاتے ہیں، جس سے صرف ضروری رابطے ہی آپ تک پہنچتے ہیں۔

کال بیک بھولنے کا جھنجھٹ ختم

اگر آپ اکثر مسڈ کال کا جواب دینا بھول جاتے ہیں تو کال بیک ریمانئنڈر فیچر آپ کے لیے ہے۔ مسڈ کال پر سوائپ کر کے ریمائنڈر لگا دیں، فون خود آپ کو یاد دلا دے گا۔

ایئر پوڈ اب کیمرا ریموٹ

آئی او ایس 26 کے ساتھ ایپل ایکو سسٹم مزید مضبوط ہو گیا ہے۔ اب کچھ ایئر پوڈز ماڈلز کو کیمرا ریموٹ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔بس ان کے اسٹیم کو دبائیں اور بغیر ٹائمر کے گروپ فوٹو کلک کریں

پاکستان