اہم ترین

گوگل کا دھماکا: اب اپنا جی میل ایڈریس بدلیں وہ بھی پرانا ڈیٹا کھوئے بغیر

گوگل صارفین کے لیے بڑی خوشخبری لے کر آ رہا ہے! اب آپ اپنا اکاؤنت یا ڈیتا متاثر کئے بغیر جی میل ایڈریس بدل سکیں گے ۔

ٹیک کرنچ کے مطابق اب ایٹ دا ریٹ جی میل ڈاٹ کام سے ختم ہونے والے ای میل ایڈریس کا پہلا حصہ تبدیل کرنا ممکن ہو جائے گا، اور پرانا ایڈریس شناخت کے طور پر برقرار رہے گا، یعنی اس پر آنے والے ای میلز بھی آپ کے ان باکس میں آئیں گے۔

یہ نیا فیچر گوگل اکاؤنٹ کی سیٹنگز میں مرحلہ وار متعارف کرایا جا رہا ہے اور ہر صارف سال میں ایک بار اپنا ایڈریس بدل سکتا ہے۔ اب چار ایڈریسز ایک اکاؤنٹ کے لیے ممکن ہیں۔

تمام ڈرائیو فائلز، فوٹوز، کانٹیکٹس اور خریداری اسی اکاؤنٹ کے ساتھ برقرار رہیں گی۔ کروم بُک، گوگل کنوینئینس اور ریموٹ ڈیسک ٹاپ جیسی سروسز کے لئے اضافی اقدامات کرنا پڑ سکتے ہیں۔

گوگل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ بالکل نئے ڈیوائس پر سائن ان کرنے جیسا ہے، اس لیے صارفین کو اپنی ایپ سیٹنگز اور ڈیٹا کا بیک اپ لینے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ اپ ڈیٹ جی میل استعمال کرنے والوں کے لیے ایک آسان اور محفوظ انقلاب ثابت ہوگا!

پاکستان