راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرائی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں تقریباً 45 منٹ تک اکٹھے رہے اور اس دوران میاں بیوی نے ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کیا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی اور یہ ملاقات جیل قوانین کے مطابق عمل میں لائی گئی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرائی جا چکی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی جانب سے لایا گیا سامان جیل انتظامیہ نے وصول کر لیا، جس میں کمبل، گرم کپڑے، میوہ جات اور کھجوریں شامل تھیں۔ ملاقات اور سامان کی ترسیل دونوں جیل ضوابط کے تحت انجام دی گئیں۔











