اہم ترین

ٹی20 سیریز: پاکستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹ سے ہرادیا

ٹی20سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکتوں سے ہرادیا۔

دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 129 رنز کا ہدف دیا، جسے گرین شرٹس نے 16 اعشاریہ 4 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستانی بولرز کی بہترین بولرز کی وجہ سے سری لنکن کرکٹ ٹیم 19 اعشاریہ 2 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھیں، جنیتھ لیاناگے 40 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے تھے۔

سلمان مرزا اور ابرار احمد نے 3، 3 جبکہ محمد وسیم اور شاداب خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

گرین شرٹس کے صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری اسکور کی اور 36 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ صائم ایوب 25، سلمان علی آغا 16 اور فخر زمان نے 5 رنز بنائے۔

پاکستان