اہم ترین

ٹی 20 سیریز: پاکستان تیسرا میچ ہار گیا، سری لنکا نے سیریز برابر کردی

سری لنکا نے پاکستان کو ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں ہرا کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ۔

سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلی گئی ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بارش کے باعث کھیل 2 گھنٹے کی تاخیر سے ہوا۔ میچ کو 12،12 اوورز تک محدودکردیا گیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔جس نے مقررہ 12 اوورز میں 6 وکٹ پر 160 رنز بنائے اور پاکستان کو 161 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں پاکستان کی ٹیم 147رنز ہی بناسکی اس طرح میچ 13 رنز سے سری لنکا کے نام رہا ۔

ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا جبکہ دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔ سری لنکا نے تیسرا میچ جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ۔

پاکستان