اہم ترین

چین میں فولادی کھمبے کے اندر پنپنے والا بانس کا درخت عزم و ہمت کی مثال بن گیا

چین کی ژنچانگ کاؤنٹی میں ایک چھوٹے سے بانس کے پودے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جو اسٹیل کے لیمپ پوسٹ کے اندر سے اپنی جڑیں نکال کر اوپر بڑھ گیا۔ اس بانس کو مقامی لوگوں نے فوراً “ناقابل شکست بانس” کا لقب دے دیا۔

چینی سوشل میڈیا میں وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بانس کے پودے نے اسٹریٹ لائٹ کے لئے لگائے گئے کھمبے کے بالکل قریب سے اُگنا شروع کیا اور چھوٹے سوراخ کے ذریعے اندر داخل ہو گیا۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بانس نے اندھیرے میں بھی اپنی پروان جاری رکھی اور کھمبے کے اوپر پہنچ کر شاداب سبز پتوں کی صورت میں سامنے آیا۔

ماہرین کے مطابق بانس کی جڑیں اور زیر زمین تنے اتنے مضبوط اور ترقی یافتہہوتے ہیں کہ وہ پانی اور معدنی غذائی اجزاء کو جذب کر کے ابتدائی مراحل میں روشنی نہ ہونے کے باوجود بڑھ سکتے ہیں۔

سوشل میدیا پر وائرل اس ویڈیو کو لاکھوں بار دیکھا گیا ہے۔ اور ناقابل شکست بانس کاؤنٹی کی مشہور سیاحتی جگہ بن گیا۔ لوگ اپنے بچوں کو بھی لے کر آ رہے ہیں تاکہ وہ حوصلہ، ہمت اور زندگی کی طاقت سیکھ سکیں۔

پاکستان