اہم ترین

مائیکروسافٹ ایج براؤزر صارفین ہوجائیں خبردار؛ سیکیورٹی وارننگ آگئی

اگر آپ مائیکروسافٹ ایج براؤزر استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے یہ خبر نہایت اہم ہے۔ سائبر سیکیورٹی ماہرین نے مائیکروسافٹ ایج براؤزر کے حوالے سے ایک اہم سیکیورٹی وارننگ جاری کی ہے۔

ویب سائیٹ ٹیک کرنچ کےمطابق مائیکروسافٹ ایج براؤزر میں متعدد سنگین سیکیورٹی خامیاں سامنے آئی ہیں، جن کا فائدہ اٹھا کر سائبر حملہ آور صارفین کے سسٹم تک غیر قانونی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ان خامیوں کے باعث صارفین کا ذاتی ڈیٹا اور حساس معلومات خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ مائیکرو سافٹ ایجکے 144.0.3719.82 سے پرانے ورژن استعمال کرنے والے صارفین سب سے زیادہ خطرے میں ہیں۔

ان خامیوں میں وی8 انجن میں آؤٹ آف باؤنڈ میموری ایکسس، وی 8 اور بلنک کمپونینٹس میں غلط امپلیمنٹیشن جیسی تکنیکی خرابیاں شامل ہیں۔

سائبر ماہرین کا کہنا ہے کہ ریموٹ اٹیکرز صارفین کو خاص طور پر تیار کردہ ویب صفحات پر لے جا سکتے ہیں، جہاں سے ان کے سسٹم پر حملہ کر کے ڈیٹا چرایا جا سکتا ہے۔

ایج براؤزر میں خطرہ کیوں بڑھ گیا؟

مائیکروسافٹ ایج کرومیم انجن پر مبنی ہے اور اس میں اضافی فیچرز کے ساتھ ساتھ اے آئی سپورٹ بھی موجود ہے، جس کی وجہ سے حملے کے امکانات مزید بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین نے صارفین کو فوری طور پر براؤزر اپڈیٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ مائیکروسافٹ کی جانب سے ان خامیوں کو دور کرنے کے لیے سیکیورٹی پیچ جاری کیے جا چکے ہیں۔

ایج اپڈیٹ کرنے کا طریقہ:

براؤزر کے تھری ڈاٹس مینو پر جائیں، ہیلپ اینڈ فیڈ بیک منتخب کریں، اباؤٹ مائیکروسافٹ ایج پر کلک کریں۔ دستیاب اپڈیٹس انسٹال کریں۔

سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کے سائبر حملے سے بچنے کے لیے صارفین کو اپنے سسٹمز اور سافٹ ویئرز کو ہمیشہ اپ ٹو ڈیٹ رکھنا چاہیے۔

پاکستان