قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنی دلہن انشا آفریدی کو گھر لے آئے۔
شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کا نکاح رواں برس فروری میں ہوا تھا۔۔ جب کہ انشا کی رخصتی اب ہوئی ہے۔
VIDEO OF THE DAY🔥♥️.
— Shaharyar Ejaz 🏏 (@SharyOfficial) September 19, 2023
– Babar Azam at Shaheen Shah Afridi's Wedding.#BabarAzam #ShaheenAfridi #ShaheenAfridi #ShaheenShahAfridi pic.twitter.com/ZVPUUSUTrU
شادی کی تقریب میں دلہا، دلہن کے قریبی رشتے دار، قومی ٹیم کے موجودہ اور سابق کھلاڑی، اہم سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر شعبہ زندگی کے سرکرداں افراد کی بڑی تعداد میں نے شرکت کی۔
بارات میں سب سے نمایاں مہمان سابق کپتان مصباح الحق، مایہ ناز بیٹر سعید انور، تنویر احمد اور سہیل خان تھے۔
گزشتہ روز شاہین اور انشا کی رسم حنا ہوئی تھی جس میں انتہائی مختصر افراد کو مدعو کیا گیا تھا ۔
Family Dinner ❤️ A picture-perfect celebration of love and togetherness. Bhai wedding, a day to remember! Forever memories in stone. 💕#ShaheenAfridi #AnshaAfridi #Wedding #ShahidAfridi #Mehndi #Night pic.twitter.com/iUuYyXC6YS
— Shan Afridi (@shan_afridi7) September 19, 2023
شاہین شاہ آفرییدی کا ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں رکھا گیا ہے۔ جس میں سیاسی اور عسکری قیادت بھی شرکت کرے گی۔
انشا کی طرح شاہد آفریدی نے اپنی سب سے بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کا نکاح گزشتہ برس کرایا تھا جب کہ اس کی شادی رواں برس جولائی میں ہوئی تھی۔۔