اہم ترین

ایلزبتھ اینڈرسن؛ ریکارڈ مقدار میں اپنا دودھ عطیہ کرنے والی عظیم ماں

تین بچوں کی ماں الزبتھ اینڈرسن-سیرا نے اپنا دودھ عطیہ کرکے ہزاروں بچوں کی پرورش کی ہے – یہاں تک کہ انہوں نے قبل از وقت پیدا ہونے والے سیکڑوں بچوں کی زندگیاں بچانے میں بھی مدد کی ہے۔

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق امریکی ریاست اوریگون کے شہر الوہا سے تعلق رکھنے والی الزبتھ اینڈرسن-سیرا نے 20 فروری 2015 اور 20 جون 2018 کے درمیان خواتین کا دودھ بطور عطیہ جمع کرانے والے بریسٹ ملک بینک (breastmilk bank ) کو 1,599.68 لیٹر دودھ عطیہ کرکے ایک فرد کی طرف سے ماں کے دودھ کے سب سے بڑے عطیہ کا ریکارڈ قائم کیا۔

اس حوالے سے الزبتھ نے کہا، “یہ تو صرف 2015 سے 2018 کے درمیان ایک بریسٹ ملک بینک کو عطیہ کئے گئے دودھ کا حساب تھا۔”

دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کی ماں الزبتھ نے 9 برسوں کے دوران مختلف خاندانوں اور عطیات وصول کرنے والی تنظیموں کو مختلف اوقات میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 50 ہزار اونس دودھ عطیہ کیا ہے۔ جو کہ 10 ہزار 350 لیٹر کے بابر بنتا ہے۔

الزبتھ ان بچوں کے لئے اپنا دودھ عطیہ کرتی ہیں جنہیں ماں کا دودھ نصیب نہیں ہوتا اور انہیں فوری طور پر فارمولہ ملک راس بھی نہیں آتا۔

امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ میرے لئے ایسے بچوں کی زندگیاں بچانا ہی سب سے کچھ ہے۔ اسی لئے میں اتنے برسوں سے دودھ کا عطیہ دے رہی ہوں۔

ماہرین کے مطابق الزبتھ ہائپر لییکٹیشن سنڈروم کا شکار ہے ، ایسی حالت میں عورت کی چھاتی میں دودھ کی پیداوار عام عورت سے زیادہ ہوتی ہے۔

اس بارے میں خود الزبتھ کا کہنا ہے کہ اس کا جسم بہت زیادہ مقدار میں پرو لیکٹن (prolactin ) نامی ہارمونس پیدا کرتا ہے۔ اسی لئے اس کی چھاتی میں دودھ بھی بہت زیادہ بنتا ہے۔

تاہم، صرف یہی وجہ نہیں ہے کہ وہ اتنا دودھ پیدا کرنے کے قابل ہے۔ الزبتھ کہتی ہیں کہ اگر آپ دودھ کا عطیہ کرنے والی ماں ہیں تو پھر ۤپ کے ہاس اس کام کے لئے خاص پمپنگ مشین بھی ہونی چاہیے۔ اسی وجہ سے وہ اس قدر زیادہ دودھ عطیہ کرپاتی ہیں

الزبتھ دودھ پلانے والی ماں کے لیے دودھ پلانے کے مرحلے کو آسان بنانے میں مدد کے لیے بریسٹ پمپس بنانے والی کمپنی کے ساتھ کام بھی کر رہی ہے۔

پاکستان