اہم ترین

نواز شریف کا پھر مجھے کیوں نکالا؟

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ جس نے مجھے نکالا آج وہ خود استعفیٰ دیکر کر گھرجارہے ہیں۔ دال میں کچھ تو کالا ہے۔

مری میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران نواز شریف نے کہا کہ جب میں وزیراعلیٰ پنجاب تھا سب سے پہلے پاکستان کی اگر کوئی خوبصورت ترین میٹل روڈ بنی تو وہ راولپنڈی سے مری کی بنی۔

نواز شریف نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ میرے جانے کے بعد اس ملک کو کیا ہو گیا ، میں عوام کی خدمت کر رہا تھا لوڈشیڈنگ کا ہم نے خاتمہ کر دیا، بجلی سستی کی، موٹر ویز بنائیں، مہنگائی کم کی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جس نے مجھے نکالا اچھا کیا یا برا کیا؟ آج وہ خود استعفیٰ دیکر کر گھرجارہے ہیں دال میں کچھ کالا ہے وہ شخص 8 مہینے بعد چیف جسٹس بننے والا تھا وہ آج استعفیٰ دیکر گھر جارہا ہے۔ اللہ کی قدرت دیکھی ہے مجھے نکالنے والے کہتے تھے مجھے نکالنے والے کہتے تھے ساری زندگی کیلیے ڈس کوالیفائی کردیا ہے آج وہی نوازشریف عوام کے سامنے کھڑا ہے یہ اللہ کا بڑا احسان ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ مجھے تو نکال دیا لیکن میری جگہ لائے کس کو؟ جس نے کہا میں عوام کو 1 کروڑ نوکریاں دوں گا ، کسی کو ایک نوکری بھی ملی؟ وہ کٹے وچھے کہاں گئے؟ وہ مرغیاں وہ انڈے کہاں چلے گئے؟

پاکستان