ایران نے سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے 28 ممالک کے شہریوں کے لئے ویزے کی شرط ختم کردی۔۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی ’ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات‘ کی پالیسی کے تحت 28 ملکوں کے شہریوں کے لیے ویزے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
جن 28 ملکوں کی فہرست میں سعودی عرب، جاپان، برازیل، انڈیا، میکسیکو، پیرو، انڈونیشیا، سنگاپور، کیوبا، تیونس اور تنزانیہ کے شہری بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ بحرین، کویت اور قطر سمیت بعض وسطی ایشیائی ممالک کے شہریوں کو بھی ایران میں داخلے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہو گی۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قونصلر امور علی رضا بیگدلی نے بھی تصدیق کی ہے کہ 28 ممالک کے شہریوں کو ایران میں ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت ہوگی۔ تاہم یہ استثنیٰ فضائی راستے سے آنے والے سیاحوں کو ہوگا۔ ہوائی راستے سے ایران کا سفر کرنے والوں کو ویزا لینا لازمی ہوگا۔
اس سے قبل بھی ایران کی جانب سے ترکی، عمان، آذربائیجان، آرمینیا، چین، لبنان اور شام کے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہوت دی جارہی ہے۔











