اہم ترین

چیٹ جی پی ٹی بنانے والوں کا نیا شاہکار؛ سورا پر الفاظ لکھیں اور ویڈیو پائیں

چیٹ جی پی ٹی جیسے شاہکار اے آئی ٹول بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی نے مصنوعہ ذہانت پر مشتمل نئی ویب سائیٹ جاری کردی ہے۔ جو صرف الفاظ کی بنیاد پر ایک منٹ دورانیئے کی ویڈیو بناسکتی ہے۔

OpenAI نے گزشتہ جمعرات کو ایک مصنوعی ذہانت کے ماڈل Sora کا اعلان کیا، جو ٹیکسٹ ہدایات کی مدد سے ایک منٹ تک کی حقیقت پسندانہ ویڈیوز بنا سکتا ہے۔ تاہم، ChatGPT کے پیچھے والی کمپنی OpenAI نے کہا کہ یہ ٹول ابھی تحقیق کے مرحلے میں ہے، اور ابھی تک کمپنی کی مصنوعات کے ساتھ دستیاب نہیں کیا گیا ہے۔

OpenAI نے 15 فروری کو ایک مصنوعی ذہانت کے ماڈل سورا (Sora) کا اعلان کیا، جو ٹیکسٹ ہدایات کی مدد سے ایک منٹ تک کی ویڈیوز بنا سکتا ہے۔ تاہم ابھی یہ ماڈل صرف چند افراد کی دسترس میں ہے جو اس کی جانچ پڑتال کررہے ہیں۔

گزشتہ روز سورا کاا علان اوپن اے آئی کے سی او او سیم آلٹمین نے ایکس پر کیا۔ انہوں نے مزید لکھا، “ہم آپ کو دکھانا چاہتے ہیں کہ سورا کیا کر سکتی ہے، براہ مہربانی جو ویڈیوز آپ دیکھنا چاہتے ہیں ان کے لیے عنوان بھیجیں۔ اور ہم کچھ ویڈیوز بنانا شروع کر دیں گے!”

سیم آلٹ مین کی اس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے ایک صارف نے جادوگر کے بارے میں کیپشن لکھا۔ جس پر آلٹ مین نے سورا پر مبنی ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں ایک سفید داڑھی والے آدمی کو نیلے کپڑے پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

لکھے گئے جملوں کو ویڈیو کا روپ دینے والی سورا سے متعلق اوپن اے آئی نے کہا، “سورا متعدد کرداروں، متعدد مخصوص حرکات، موضوع کی درست تفصیلات اور پس منظر کے ساتھ پیچیدہ بھی ویڈیوز بنا سکتا ہے۔

پاکستان