سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی بڑھتی مقبولیت اور مقابلے کو مدنظر رکھتے ہوئے یوٹیوب نیا فیچر مارکیٹ میں لے ۤیا ہے۔ جس کی مدد سے اب آپ شارٹس میں اپنے پسندیدہ فنکاروں کی میوزک ویڈیوز شامل کر سکتے ہیں۔
کچھ عرصہ قبل یونیورسل میوزک گروپ نے ٹک ٹاک ویڈیوز سے ٹیلر سوئفٹ اور آریانا گرانڈے جیسے مشہور فنکاروں کے گانوں اور ویڈیوز کو ہٹا دیا تھا۔ یونیورسل میوزک گروپ کی جانب سے ٹک ٹاک کے خلاف کی گئی اس کارروائی کے بعد یوٹیوب نے شارٹس ویڈیوز کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کا نام ریمکس رکھا گیا ہے۔
یوٹیوب کے اس اقدام سے ٹک ٹاک پر مختصر ویڈیوز بنانے والے لاکھوں تخلیق کاروں کو شارٹس میں منتقل کیا جاسکتا ہے، جس سے یوٹیوب کو بہت زیادہ فوائد مل سکتے ہیں۔
ان 4 ٹولز کی خصوصیات
آواز:
اس فیچر کے ذریعے صارفین میوزک ویڈیو سے صرف آواز لے سکیں گے اور اسے اپنے شارٹ کے لیے استعمال کر سکیں گے۔
گرین اسکرین:
اس ٹول سے صارفین میوزک ویڈیو کو شارٹ کے بیک گراؤنڈ کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔ یہ صارفین کو پہلی بار سننے پر حقیقی وقت کے ردعمل کو فلمانے کی اجازت دے گا۔
کٹ:
اس ٹول کے ذریعے صارفین 5 سیکنڈ لمبے کلپس کاٹ کر اپنے شارٹس میں شامل کر سکتے ہیں۔
کولیب:
اس کی مدد سے صارفین میوزک ویڈیوز کے ساتھ اپنی ویڈیوز بھی بنا سکیں گے۔











