اہم ترین

ایک بار پورا چارج ہونے کے بعد 94 دن چلنے والا موبائل آگیا

MWC 2024 میں لانچ ہونے والا فون جو ایک ہی چارج پر 94 دن تک چل سکتا ہے، جانیے قیمت اور تفصیلات

موبائل فون کے حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی نمائش موبائل ورلڈ کانگریس میں ایک اسمارٹ فون متعارف کرایا گیا ہے، جس میں کمپنی نے 28,000 ایم اے ایچ کی بیٹری فراہم کی ہے۔ اور یہ فون ایک بار پورا چارج کرنے کے بعد 94 دن اسٹینڈ بائی رہ سکتا ہے۔

بارسلونا میں ہونے والی سالانہ موبائل ورلڈ کانگریس میں دنیا بھر کی کمپنیاں اپنی جدید ٹیکنالوجیز کے ساتھ نئی مصنوعات متعارف کروا رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں Energizer برانڈ کی مالک کمپنی Avenir Telecom نے ایک اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے۔ اس اسمارٹ فون کا نام Energizer Hard Case P28K ہے۔

اس فون میں کمپنی نے 28,000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی ہے۔ آج تک دنیا میں کسی بھی اسمارٹ فون کو اتنی بڑی بیٹری فراہم نہیں کی گئی۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اگر آپ اس فون کو ایک بار چارج کرتے ہیں تو اسے پورے ہفتے چارج کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ عام استعمال کے ساتھ بھی فون کو ایک ہی چارج پر پورا ہفتہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اس فون کا ڈیزائن بھی کافی بھاری ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فون کی باڈی آسانی سے خراب نہیں ہو سکتی۔ Energizer Hard Case P28K میں 6.78 انچ ڈسپلے ہے،۔ کمپنی نے اس فون کے پیچھے ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ دیا ہے۔ اس سیٹ اپ کا پہلا کیمرہ 60MP، دوسرا کیمرہ 20MP اور دوسرا کیمرہ 2MP کیمرہ سینسر کے ساتھ ہے۔

اس کے علاوہ سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے فون میں 16MP کا فرنٹ کیمرہ بھی دیا گیا ہے۔ یہ فون 4G کنیکٹیویٹی کے ساتھ آتا ہے۔ کمپنی نے اس فون کے ساتھ تین سال کی وارنٹی دی ہے۔

پاکستان