مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر جزانہ اسحاق دار کہتے ہیں کہ ملک معاشی ترقی کرنے لگتا ہے معلوم نہیں کیوں کوئی ٹانگ کھینچ لیتا ہے۔
سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں. پاکستان جس بھنور میں پھنسا ہے اس سے نکالنا کسی ایک جماعت کا کام نہیں۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کو اکیلے کوئی جماعت طاقت ور نہیں بنا سکتی، ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ نواز شریف کہہ چکے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ہماری ذاتی دشمنیاں نہیں ہونی چاہیے، معاشی استحکام کےلیے میثاق معیشت کیا جائے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 2013ء میں ملک دیوالیہ ہونے جارہا تھا، اس کے بعد مسلم لیگ ن کی حکومت آئی اور ملک کی جی ڈی پی بڑھی اور مہنگائی کم ہوئی۔ ہمیں دنیا کی چوبیسویں بڑی معیشت ڈکلیئر کیا گیا تھا۔ھر ملک کو کس کی نظر لگ گئی، کس کی سازش تھی، میں اس سازش کو پراجیکٹ 2011ء کہتا ہوں، اس ملک میں پاناما کا ڈراما رچایا گیا۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ 13 جماعتوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، اب ہم مستحکم ہیں، ملک کو آگے لے جانے میں سال لگیں گے، میرا ضمیر مطمئن ہے۔