اہم ترین

پی ایس ایل 9: نسیم شاہ کو اسٹمپس پر لات مارنا مہنگا پڑگیا

پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران نسیم شاہ کو اسٹمپس پر لات کرنے پر جرماپ ہوگیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پشاور زلمی کے خلاف میچ میں اننگز کی آخڑی گیند کے بعد نسیم شاہ نے اسٹمپ پر کک ماری تھی۔۔

اس اقدام پر نسیم شاہ کے خلاف محمد آصف اور فیلڈ امپائر نے شکایت کی تھی۔۔ پی سی بی نے آرٹیکل 2 پوائنٹ 2 کے تحت ان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا، نسیم شاہ نے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کیا۔

دوسری جانب ملتان سلطان پر بھی سلو اوور ریٹ کی وجہ سے 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، ملتان سلطان نے ایک اوور مقررہ وقت کے بعد کرایا تھا۔

پاکستان