اہم ترین

اے آئی مردہ لوگوں کو زندہ کر رہا ہے! انسان کی ذہنی صحت پر برے اثرات

ہم مصنوعی ذہانت کے جس دور میں ہیں وہاں تخیل بھی حقیقت کا روپ دھار کر ہماری آنکھوں کے سامنے آرہا ہے۔ جہاں کبھی مردہ شخص کا وجود ختم ہو جاتا تھا، اب ان لوگوں کو AI Ghost کے ذریعے عملی طور پر زندہ دکھایا جارہا ہے ، یہی جدید ٹیکنالوجی کا ایک انتہائی تاریک پہلو ہے جو انسانوں کو ذہنی طور پر بیمار کررہا ہے۔

مصنوعی ذہانت کے موجودہ دور میں اے آئی گھوسٹ (AI Ghosts) یا ڈیڈ بوٹس (Deadbots) کا رجحان خوفناک حد تک بڑھ گیا ہے۔

اس فیچر کی مدد سے مردہ لوگوں سے متعلق مواد کو یکجا کرکے ایک تخیلاتی انسان سامنے آتا ہے ۔ جو ہو بہو مردہ شخص جیسا اور ان کی آواز بھی اسی جیسی ہوتی ہے۔ ادنیا سے گزرے اپنے پیاروں کو خود سے باتیں کرنا لوگوں میں پاگل پن کا سبب بنتا جا رہا ہے۔

ڈبلن سٹی یونیورسٹی کے ماہر نفسیات نائجل ملیگن نے اپنی تحقیق مٰں کہا ہے کہ اے آئی گھوسٹ زندہ انسانوں کو ذہنی طور پر کمزور بنا رہے ہیں۔ اس کے دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

پاکستان