اہم ترین

واٹس ایپ صارفین ہوجائیں تیار: اب سوال کریں اور اے آئی سے جواب پائیں

مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال آہستہ آہستہ ہر شعبے میں بڑھ ہو رہا ہے۔ دنیا کی کئی بڑی ٹیک کمپنیوں نے بھی AI ٹیکنالوجی کو اپنانا شروع کر دیا ہے۔ ان کمپنیوں میں سے ایک مارک زکربرگ کی کمپنی میٹا ہے۔ میٹا نے اپنے میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ میں اے آئی فیچر کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیچر کا نام ASK Meta AI ہوگا۔

واٹس ایپ سے متعلق خبروں اور معلومات کے بارے میں رپورٹس فراہم کرنے والی ویب سائٹ ویبیٹا انفو ( WABetaInfo) نے دو نئے فیچر سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں آنے والے ایک اے آئی فیچر کا نام آسک میٹا اے آئی (Ask Meta AI) ہے۔ فی الحال یہ فیچر تیاری کے مراحل میں ہے۔

اس فیچر کے آنے کے بعد صارفین کو میٹا اے آئی کو الگ سے اوپن کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ آسک میٹا اے آئی (Ask Meta AI) کے ذریعے صارفین کوئی سوال پوچھیں گے تو انہیں واٹس ایپ میں ہی جواب مل جائے گا۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ میں اے آئی فوٹو ایڈیٹنگ ایپ فیچر بھی آنے والا ہے۔ اس فیچر کو فی الحال ٹیسٹنگ موڈ میں بھی رکھا گیا ہے۔ واٹس ایپ کے مستقبل کے اپ ڈیٹ میں لوگ واٹس ایپ میں ہی اے آئی فیچرز کے ساتھ فوٹو ایڈیٹنگ کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کے اے آئی فوٹو ایڈیٹنگ فیچر میں تین آپشنز ہوں گے جن کے نام بیک گراؤنڈ، ری اسٹائل اور ایکسپینڈ ہوں گے ۔ صارفین ان تین آپشنز کی مدد سے فوٹو ایڈٹ کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ صارفین کو تصویر گھمانے اور اس میں ٹیکسٹ شامل کرنے سمیت دیگر بہت سے فیچرز بھی ملیں گے۔

پاکستان