اہم ترین

تاپسی پنوں چپکے سے گورے بوائے فرینڈ کی دلہن بن گئیں

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کئی برسوں کے ساتھی اور بوائے فرینڈ میتھیاس سے شادی کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاپسی پنو نے اپنے بوائے فرینڈ میتھیاس بو سے 23 مارچ کو شادی کی۔ اس موقع پر ان کے اہل خانہ کے علاوہ صرف چند قریبی دوستوں ہی تھے۔

تاپسی پنو نے ادے پور میں انتہائی نجی انداز میں شادی کی۔اس خفیہ شادی میں بالی ووڈ کے مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ بالی ووڈ سے اس مہمانوں کی فہرست میں صرف انوراگ کشیپ اور پاویل گلاٹی کو شامل کیا گیا ہے۔

تاہم اداکارہ نے شادی میں تمام رسومات پر عمل کیا۔ تاپسی کی شادی کی تقریبات 20 مارچ سے شروع ہوئی تھی۔ اداکارہ اپنی شادی کی میڈیا کوریج نہیں چاہتی تھیں۔ اسی لیے اداکارہ نے اپنا خاص دن صرف اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان