اہم ترین

آسٹریلین اوپن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے 5 گولڈ میڈلز

پاکستان کے ننھے کھلاریوں نے آسٹریلین اوپن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں 5 گولڈ میڈل اپنے نام کرلئے۔

آسٹریلین اوپن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی جونیئر کھلاڑیوں نے اپنی دھاک بٹھادی۔۔ حذیفہ شاہد ، ابراہیم زیب ، یحییٰ خان، ماہ نور علی اور مہوش نے مختلف کیٹیگریز میں پانچ گولڈ میڈلز جیت لئے۔

حذیفہ شاہد نے انڈر 13 میں ملائیشیا کے گینگ ہن یو کو باآسانی 3-0 سیٹس سے شکست دے کر پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتا۔

گرلز انڈر17 میں مہوش میں ملائیشیاء کی ایرن اور انڈر 13 میں ماہ نور علی نے ملائیشیاء ہی کی ایملی کو شکست تین، صفر سے ہرایا۔

بوائز انڈر 15 میں یحییٰ خان نے ہینری کراس کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں تین، صفر شکست دی۔

بوائز انڈر 17 میں ابراہیم زیب نے نیوزی لینڈ کے برودی بینیٹ کو تین، صفر ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

پاکستان