اہم ترین

پشپا 2: 6 منٹ کے سین پر 30 دن کی محنت اور 60 کروڑ روپے کی لاگت

بھارت کی معروف فلم پشپا کے سیکوئل کی شوٹنگ کے دوران 6 منٹ کے ایک سین کی تیار میں 30 دن اور 60 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت آئی ہے۔

گزشتہ دو دہائیوں کے دوران جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری نے بہت ترقی کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر میں اب ہندی کے بجائے جنوبی ہند کی زبانوں میں بننے والی فلموں کی دھوم ہے۔

دو سال پہلے تک سلمان خان سے عامر خان اور اککشے کمار تک سارے ہی سپر اسٹار جنوبی ہند کی کامیاب فلموں کی کہانیوں پر اپنی فلم بناتے اور کروڑوں کماتے تھے لیکن ای دہائی سے جنوبی پندوستان کی فلم انڈسٹری نے ہر جگہ دھوم مچارکھی ہے۔

پشپا بھی ایسی ہی فلم ہے جس نے دنیا بھر کے کروڑوں افراد نے دیکھا اور داد دی۔۔ فلم کا سیکول تیار ہورہا ہے جو آئندہ برس یا رواں برس کے آخری مہینوں مں ریلیز ہوگی۔

اللو ارجن اور رشمیکا منڈانا کی فلم پسپا 2 کی تیاری میں پیسہ پانی کی طرح بہایا جارہا ہے۔ جس کی ایک مثال یہ ہےے کہ فلم کا ایک سین 30 دن میں فلمایا گیا اور اس پر بھارتی کرنسی میں 60 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ اسے پاکستانی کرنسی میں دیکھا جائے تو ایک سو60 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

پاکستان