اہم ترین

ثانیہ مرزا کو دوبارہ محبت ہوگئی؟ ٹینس اسٹار نے جواب دے دیا

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق کے بعد شعیب ملک نے تو اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرلی لیکن کیا ثانیہ مرزا بھی کسی کی محبت میں گرفتار ہوگئی ہیں ؟ اس سوال کا جواب ثانیہ مرزا نے خود دیا ہے۔

معروف ٹی وی اسٹار کپل شرما کو دیئے گئے انٹرویو میں ثانیہ مرزا کپل شرما نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی سے جڑے کئی سوالوں کے جواب دیے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کیا وہ اس وقت کسی کی محبت میں گرفتار ہیں۔

اس شو کے پرومو میں کپل شرما ثانیہ مرزا سے کہتے ہیں کہ شاہ رخ خان نے آپ کی سوانح عمری میں ان کی محبت کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس سوال کے جواب میں ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ فی الحال مجھے پہلے محبت کا شوق تلاش کرنا ہے۔

اس طرح ثانیہ مرزا نے اشاروں اشاروں میں واضح کر دیا کہ وہ فی الحال اکیلی ہی ہیں ، ان کی زندگی میں کوئی مرد نہیں۔

ثانیہ مرزا نے پروفیشنل ٹینس کو خیرباد کہہ دیا ہے۔لیکن آئی پی ایل فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور نے ویمنز پریمیئر لیگ میں ثانیہ مرزا کو اپنا مینٹور بنایا ہے۔ ثانیہ مرزا کی سرپرستی میں رائل چیلنجرز بنگلور کی خواتین ٹیم نے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستان