اہم ترین

فلسطینیوں کی حمایت : مالدیپ نے اسرائیلی شہریوں کے داخلے پر پابندی لگادی

مالدیپ نے غزہ میں جاری وحشیانہ طرف عمل پر اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی۔

مالدیپ ناصرف جنوبی ایشیا بلکہ دنیا کی سب سے چھوٹی اسلامی جمہوریہ ہے اور اس کا انحصار غیر ملکی سیاحوں کی آمد پر ہے۔ لیکن وہ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام پر معاشی نقصان کی بھی پرواہ نہیں کررہا ۔

غزہ میں اسرائیلی اقدامات کے خلاف مالدیپ میں بڑھتے ہوئے عوامی غصے کے ردعمل میں مالدیپ کی حکومت نے اسرائیلی شہریوں کی آمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے مالدیپ کے صدر محمد معیزو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے قوانین میں تبدیلی اور اس عمل کی نگرانی کے لیے ایک ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ نے اسرائیلیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مالدیپ کے سفر سے گریز کریں، وہاں موجود بغیر ملکی پاسپورٹ رکھنے والے اسرائیلیوں کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ مالدیپ سے نکلنے کی تیاری کریں ۔

پاکستان