اہم ترین

مسٹر بیسٹ : روزانہ 83 لاکھ روپے کمانے والا یوٹیوبر

آج کل کے دور میں سب کو ایک ہی بھوت سوار ہے کہ وہ سوشل میدیا پلیٹ فارم سے کمائے۔۔ کیونکہ یہاں انہیں امریکی ڈالرز میں معاوضہ ملتا ہے ۔ ہمارے ارد گرد کئی ایسے لوگ ہیں جو یوٹیوب پر اپنا تیار کیا گیا مواد اپ لوڈ کرکے ماہانہ لاکھوں روپے کماتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے یو تیوبر کے بارے میں بابتے ہیں جسے یوٹیوب روز 30 ہزار امریکی دالر معاوضہ ادا کرتا ہے پاکستان کرنسی میں یہ 83 لاکے 44 ہزار روپے سے زائد بنتے ہیں۔

یوٹیوب دنیا کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ اس کے ساتھ، آپ اسپانسرشپ، تجارتی سامان اور یوٹیوب پریمیم کے ذریعے بھی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔

اگرچہ یوٹیوب سے کسی کی بھی صحیح آمدنی کے بارے میں بتانا بہت مشکل ہے لیکن ہم اس کا اندازہ ضرور لگا سکتے ہیں۔ کچھ لوگ تو ایسے ہیں جو ہر روز ہزاروں ڈالرز کمالیتے ہیں۔

ایسے ہی ایک کو مسٹر بیسٹ (MrBeast) کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس کا اصل نام جیمز اسٹیفن ڈونلڈسن ہے ۔ مسٹر بیسٹ نے اپنا یوٹیوب چینل 2012 میں شروع کیا تھا اور ان کے چینلز پر ان کی ٹیم میں 250 سے زیادہ ممبران ہیں۔

مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب چینل کے 296 ملین یعنی تقریباً 27 کروڑ سبسکرائبرز ہیں۔ ان سبسکرائبرز کی مدد سے یوٹیوب کے اس یوٹیوب چینل کو روزانہ لاکھوں ویوز ملتے ہیں۔

فرض کریں کہ ان کی اپ لوڈ کردہ ویڈیوز کو ایک دن میں 10 ملین ویوز ملتے ہیں، اور یوٹیوب انہیں 3 ڈالر فی 1000 ویوز دیتا ہے، پھر اس حساب سے انہیں یومیہ 30 ہزار ڈالر صرف یوٹیوب سے ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ یوٹیوب پریمیم، اسپانسرشپ، اور کسی برانڈ کی تشہیر پر بھی ان کی کمائی ہوتی ہے۔ کہا جاتا ہے ہے کہ مسٹر بیسٹ نے صرف 2021 میں یوٹیوب سے ہی ساڑھے 5 کروڑ امریکی ڈالر کمائے تھے ۔

پاکستان