بالی ووڈ کے مقبول اداکار گووندا او ٹی ٹی کے حوالے سے کافی عرصے سے خبروں میں تھے۔ اب گووندا نے خود بتایا ہے کہ ان کی او ٹی ٹی ایپلی کیشن لانچ کر دی گئی ہے جس کی سبسکرپشن قیمت بہت کم ہے۔
بالی ووڈ اداکار گووندا اپنے زبردست ڈانس کے لیے جانے جاتے ہیں۔ لیکن اب انہوں نے اپنا OTT پلیٹ فارم لانچ کیا ہے، جس کے بارے میں وہ کئی دنوں سے اشارہ کر رہے تھے۔
گووندا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کا او ٹی ٹی پلیٹ فارم لانچ ہو گیا ہے۔ فلمیں ڈاؤن لوڈ کر کے دیکھی جا سکتی ہیں۔
بھارتی اداکار کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کا نام فلمی لٹو ہے اور اس کی بھارت میں سبسکرپشن صرف 149 روپے ماہانہ ہے۔
اپنی OTT ایپ لانچ کرنے کے علاوہ، گووندا نے کہا کہ ان کی 2017 میں بنائی گئی فلم آگیا ہیرو آن لائن اسٹریم کے لیے دستیاب ہے۔اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خبر کو شیئر کرتے ہوئے، گووندا نے لکھا، “اپنی او ٹی ٹی ایپ “فلمی لٹو” پیش کر رہا ہوں، ابھی ڈاؤن لوڈ کریں اور میری فلم “آ گیا ہیرو” دیکھیں۔
گووندا کے اعلان پر سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی آرا سامنے آرہی ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا، “گووندا سے زیادہ مجھے کسی کے زوال نے تکلیف نہیں دی، ایک دور کا سپر اسٹار، جسے اس کا اپنا تکبر لے ڈوبا ، گووندا ابھی تک پتھر کے زمانے میں پھنس گئے ہیں! دولہے راجہ کو دوبارہ دیکھنے کا وقت آگیا ہے۔











