اہم ترین

کن جاہلوں میں شادی کرلی۔۔۔ ثانیہ مرزا کپل شرما پر بھاری

کپل شرما کے ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ کی 11ویں قسط نیٹ فلکس پر نشر کردی گئی ہے۔ اس بار کپل شرما کے شو میں تین مشہور کھلاڑی ثانیہ مرزا، سائنا نہوال اور میری کوم بطور مہمان کپل کے ساتھ تفریح کرتی نظر آئیں۔

شو کے آغاز سے ہی کپل اپنے روایتی انداز میں مہمانوں کی ٹانگیں کھینچتے نظر آئے۔ لیکن ثانیہ مرزا ہر سوال اور لطیفے کا مناسب جواب دیتی نظر آئیں۔ جب بھی کپل شو میں کوئی لطیفہ سنائیں گے تو ثانیہ کے پاس اس کا مضحکہ خیز جواب ضرور ہوگا۔

جب کپل شرما نے ثانیہ مرزا کو ان کے بچپن کے دن یاد دلاتے ہوئے کہا کہ آپ نے بپچن میں بہت سارے ٹی وی سیریل دیکھے ہوں گے۔ ویسے ہی ایک سیریل کی طرح اداکارہ کرتے ہیں۔

اداکاری کرتے ہوئے کپل شرما ساس بنے اور ثانیہ مرزا ان کی بہو۔ کپل شرما جب ثانیہ سے چائے کی فرمائش کرتے ہوئے کھری کھری سناتے ہیں تو جواب میں ثانیہ بھی بھرپور جواب دیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ یہ کس جاہلوں می شادی کر لی۔

کپل نے جب ثانیہ مرزا سے پوچھا کہ آپ کی سندگی پر فلم بنی تو کس اداکارہ کو آپ کا کردار نبھانا چاہیے۔ جس پر وہ کہتی ہیں کہ وہ خود ہی اپنا کردار نبھانا چاہیں گی۔

اس کے علاوہ جب کپل نے شاہ رخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا تھا کہ وہ آپ کے محبوب بننا چاہیں گے۔ اس پر ثانیہ نے کہا کہ پہلے مجھے تو کوئی محبوب ملے ۔ لیکن اگر شاہ رخ ہیں تو میں خود فلم میں کام کروں گی اور اگر اکشے ہوں گے تو ضرور کروں گی۔

پاکستان