اہم ترین

جیسن گلیسپی مستعفیٰ؛ عاقب جاوید ریڈ بال فارمیٹ کے عبوری ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے استعفیٰ کے بعد عاقب جاوید کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ریڈ بال کے ہیڈ کوچ کے طور پر عاقب کی پہلی اسائنمنٹ جنوبی افریقہ کے خلاف جاری آل فارمیٹ ٹور کے دوران دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔

پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک سنچورین کے سپر اسپورٹ پارک میں شیڈول ہے۔ دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان مردوں کی ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ میں تین میچوں کی ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کھیل رہی ہے، جس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

پاکستان