پشپا 2 کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے بعد سپر اسٹار اللو ارجن نے پشپا 3 کی تصدیق کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اللو ارجن آج کل اپنی فلم پشپا 2 کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ رشمیکا منڈنا پشپا کے دونوں حصوں میں اللو ارجن کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئی ہیں۔ جبکہ فہد فاضل ولن کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
یہ فلم 5 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور باکس آفس پر پہلے ہی کئی ریکارڈ توڑ چکی ہے۔ پشپا 2 سب سے کم وقت میں ایک ہزار کروڑ روپے کمانے والی فلم بن گئی ہے۔
جس طرح سے پشپا 2 باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے، بنانے والوں نے اس فرنچائز کی ایک اور فلم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اللو ارجن نے دہلی میں پشپا 2 کی کامیابی کی مناسبت سے تقریب کے دوران پشپا 3 کی تصدیق کی ہے۔
ہر کوئی سوکمار کی فلم کی تعریف کرنے سے باز نہیں آرہا ہے اب اللو ارجن نے پشپا 3 کی تصدیق کی ہے اور اس کی ٹیگ لائن کا بھی انکشاف کیا ہے۔
پشپا کی ٹیگ لائن تھی جھکے گا نہیں سالہ۔ اب جب کہ اس کے بعد سیکوئل میں ٹیگ لائن بالکل نہیں جھکے گا سالا ۔ اب جب اللو ارجن سے تیسری فلم کی ٹیگ لائن کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اشارہ دیا – ‘اب رکے گا نہیں سالا’۔ اللو ارجن کے اس بیان سے اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ تیسرا حصہ آنے والا ہے۔
اللو ارجن نے پشپا 2 کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے بارے کہا کہ فلم کی کمائی بہت متاثر کُن ہے لیکن سب سے اہم چیز مداحوں کی محبت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمائی عارضی ہوتی ہے لیکن محبت دل کے بہت قریب ہوتی ہے، ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے ہوتے ہیں، ہو سکتا ہے کہ اگلے 2-3 ماہ تک ہی ان ریکارڈز سے لطف اندوز ہو سکوں، لیکن میں چاہوں گا کہ اگلی فلم میں ریکارڈ ٹوٹ جائے۔











