اہم ترین

عماد وسیم انٹرنیشنل کرکٹ سے ایک بار پھر ریٹائر

اسٹار آل راؤنڈر عماد وسیم نے ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

عماد وسیم نے رواں برس امریکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے کر قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن ان کی کارکردگی بہتر نہیں تھی۔

اسٹار آل راؤنڈر نے اب پھر سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، ایکس پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا سب سے بڑا فخر ہے، پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہر لمحہ یادگار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مداحوں کے شکر گزار ہیں جن کی حوصلہ افزائی نے انہیں ہمیشہ بہترین کارکردگی دکھانے پر مجبور کیا، وہ ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں سفر جاری رکھیں گے اور مداحوں کو نئے انداز میں محظوظ کریں گے۔

عماد وسیم نے اپنے انٹر نیشنل کیرئیر کے دوران 55 ایک روزہ اور 75 ٹی 20 میچز کھیلے ہیں۔ وہ 2016 میں چیمپیئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کا بھی حصہ رہے ہیں۔

پاکستان