اہم ترین

ایپل کا 16ای لانچ : قیمت میں کم اور فیچرز آئی فون 16 جیسے

دنیا کی سب سے مقبول ایپل نے دنیا بھر میں آئی فون کا سستا ورژن آئی فون 16ای لانچ کردیا۔

آئی فون 16e میں 6.1 انچ او ایل ای ڈی 460 سپر ریٹنا ایکس ڈی آر ڈسپلے ہے جس کی ریزولوشن 2532×1170 پکسلز، برائٹنیس 800 نٹس اور ریفریش ریٹ 120 ہے۔ ڈسپلے سیرامک ​​شیلڈ پروٹیکشن سے لیس ہے۔ اس میں 6 کور اے 18 پروسیسر ہے۔ یہ فون آئی او ایس 18 پر کام کرتا ہے۔

یہ آئی فون پانی اور دھول سے تحفظ کے لیے آئی پی 68 ریٹنگ سے لیس ہے۔ اس میں بیک وقت دو سمز استعمال کی جاسکتی ہیں ، وائی فائی 7، بلوٹوتھ 5.3 اور ریڈر موڈ کے ساتھ این ایف سی موجود ہیں۔

کیمرہ سیٹ اپ کے لی آئی فون 16ای کے عقب میں 1.6 اپرچر کے ساتھ 48 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اینگل کیمرہ اور 1.9 اپرچر کے ساتھ 12 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے۔ یہ ایک ان بلٹ ریچارج ایبل لیتھیم آئن بیٹری کے ساتھ آتا ہے جس میں اسٹیریو اسپیکر کے ساتھ 26 گھنٹے تک ویڈیو پلے بیک ہوتا ہے۔

ونٹر بلیو، فوشیا، لیک گرین، بلیک اور وائٹ کلر آپشنز میں دستیاب آئی فون 16ای فیس آئی ڈی بھی شامل ہے۔

آئی فون 16ای 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کے لیے ابتدائی قیمت 599 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

پاکستان