اہم ترین

چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا کے ہاتھوں افغانستان کو 107 رنز سے شکست

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ بی کے پہلے اور ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 107 رنز سے ہرادیا۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیدیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 315 رنز بنائے۔ جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 44 ویں اوور میں 208 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

جنوبی افریقا کی ایک سنچری اور 3 ففٹیاں

جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو بالکل درست ثابت ہوا۔ ریان ریکلٹن کے شاندار 103 رنز،، ٹیمبا باووما، رسی وین ڈر دوسن اور ایڈن مارکرم کی نصف سینچریوں کی بدولت 50 اوورز میں 315 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔

رحمت شاہ کے 90 رنز

جنوبی افریقا نے افغانستان کو جیت کے لئے 315 رنز کا ہدف دیا۔ پچ اورافغان بیٹرز کی پرفارمنس کودیکھتے ہوئے افغانستان کی جیت کے امکان روشن تھے لیکن رحمت شاہ کے علاوہ کوئی بھی بیٹر کریز پر ٹھہر نہ سکا۔ رحمت شاہ 90 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

افغانستان کی پوری ٹیم 44 ویں اوور میں 208 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ اس طرح جنوبی افریقا کو 107 رنز کے مارجن سے فتح ملی۔

پاکستان