اہم ترین

نرگس فخری کی پاکستانی نژاد بوائے فرینڈ سے مبینہ شادی

بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے مبینہ طور پر اپنے پاکستانی نژاد بوائے فرینڈ ٹونی بیگ سے شادی کرلی ہے تاہم اب تک اس کی تصدیق یاتردید سامنے نہیں آئی ہے۔

بھارتی نیوز ویب سائیٹ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پاکستانی باپ کی اولاد نرگس فخری گزشتہ 3 برسوں سے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص ٹونی بیگ کے ساتھ تعلق میں ہیں۔ جو خود بھی ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے ایم ڈی ہیں۔

ٹونی نے گزشتہ برس نئے سال کے آغاز پر دبئی میں ایک پارٹی دی تھی ۔ جس میں نرگس کے ساتھ ان کے سابق بوائے فرینڈ ادے چوپڑا بھی موجود تھے۔ اس وقت سے ہی دونوں تواتر سے ناصرف ایک ساتھ دیکھے جارہے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو فالو بھی کررہے ہیں۔

ریڈ اِٹ ویب سائٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس میں کیک پر ’ہیپی میرج‘ اور جوڑے کا نام لکھا ہے۔ ایک پلے کارڈ پر ’این ایف‘ نرگس فخری اور ’ٹی بی‘ ٹونی بیگ لکھا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دونوں کیشادی گزشتہ ہفتے نیویارک کے ایک ہوٹل میں ہوئی ۔ جس میں ان کے خاندان والوں نے ہی شرکت کی۔ اور اب وہ دونوں سوئٹزر لینڈ میں ہنی مون منارہے ہیں۔

نرگس فخری اپنے انسٹاگرام سے سوئٹزرلینڈ کی تصاویر اور ٹونی بیگ کی اسٹوریز کو شیئر کر کے تصدیق کر رہی ہیں کہ وہ دونوں اکٹھے ہیں اور اپنے دورے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ تاہم باضابطہ طور پر دونوں میںسے کسی نے شادی کی تصدیق یا تردیدنہیں کی۔

پاکستان