اہم ترین

نک جونس نے پریانکا چوپڑا سے رشتہ بچانے کے لیے بھائی کی طلاق سے سیکھا سبق

پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی یکم دسمبر 2018 کو ہوئی۔ اس جوڑے کی شادی کو 7 سال ہوچکے ہیں اور اب ان کی ایک بیٹی مالتی میری بھی ہے۔ حال ہی میں جوڑے کے ایک قریبی دوست نے انکشاف کیا کہ نک جونس پریانکا کے ساتھ اپنی شادی شدہ زندگی کو خوش رکھنے پر بہت توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔ سوفی ٹرنر سے اپنے بھائی جو جوناس کی طلاق کے بعد نک بہت احتیاط سے قدم اٹھاتے ہیں۔

بھارتی ویب سائیٹ اے بی پی نیوز کے مطابق نک جونس نے اپنے بھائی جو جوناس کی طلاق سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ وہ ان کی غلطیوں کو نہ دہرانے کی کوشش کرتا ہے۔ جس کی وجہ سے پریانکا کے ساتھ وہ ان مشکلات سے بچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کا سامنا ان کے حلقے کے جوڑوں کو ہوتا ہے۔

دونوں کے درمیان تعلقات کے حولاے سے پریانکا اور نک کے مشترکہ دوست نے کہا- نک ایسا شوہر نہیں کہ اس کی بیوی کچرا صاف کرنے یا گندے برتن دھونے کی زحمت اٹھانی پڑے۔ درحقیقت نک پرینکا سے کچھ زیادہ ہی گھریلو ہے۔ پرینکا کو کام کے لیے سفر کرنا اور نئے لوگوں سے ملنا پسند ہے اور نک اپنی اہلیہ کے مقابلے میں اس قسم کی چیزوں کے لیے کچھ کم کھلے ہیں۔

پاکستان