اہم ترین

دل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے: بھارت سے ہار پر شعیب ملک کا پاکستانی ٹیم پر طنز

چیمپئنز ٹرافی میں اتوار کو ہونے والے میچ میں بھارت نے پاکستان کو بری طرح شکست دی۔ اس کے بعد سابق پاکستانی کرکٹرز نے ہی ٹیم پر طنز کے تیز چلادیئے۔

بھارت نے اتوار کو چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پورے میچ میں کسی بھی وقت ایسا نہیں لگتا تھا کہ پاکستان یہ میچ جیت سکتا ہے۔ 241 پر آل آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی باؤلنگ بھی زیادہ کچھ نہ کر سکی۔

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی یہ دوسری جیت ہے جب کہ پاکستان اپنے دونوں میچ ہارنے کے بعد چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے دہانے پر ہے۔ ویرات کوہلی نے شاندار سنچری اننگز کھیلی، انہوں نے آخری گیند پر فاتح چوکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔

ویرات کوہلی نے اپنی 82ویں بین الاقوامی اور 51ویں ون ڈے سنچری بنائی۔ پاکستانی ٹیم کی شکست پر سابق پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک نے گانا گا کر ٹیم کا مذاق اڑایا۔

پاکستان کے سابق کپتان شعیب اختر نے ٹی وی اسٹوڈیو کی ویڈیو شیئر کی۔ اس میں شعیب ملک بیٹھے ہیں۔ شعیب اختر نے ملک سے پاکستان کی شکست کے بارے میں پوچھا تو شعیب ملک نے گانا گا کر اپنی ٹیم کا مذاق اڑانا شروع کر دیا۔ انہوں نے بالی ووڈ کا گانا ‘دل کے ارماں آنسو میں بہہ گئے’ گانا شروع کیا۔

یہاں تک کہ زینب عباس نے بھی سابق پاکستانی میوزک بینڈ جل کا گانا اب تو عادت سی ہے ۔۔ گا کر مذاق اڑایا

پاکستان