معروف بین الاقوامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کہتے ہیں کہ انہیں پاکستان میں جو پیار و محبت ملی ایسی دنیا کے کسی ملک میں نہیں ملی
گورنر ہاؤس کراچی میں دعوت افطار پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ ۤچار ماہ قبل میں نے پاکستان کا دورہ کیا، ایک ماہ طویل دورے میں مجھے پاکستان سے بہت پیار ملا۔ اب یہ دوسرا موقع ہے کہ میں پاکستان کا مہمان بنا ہوں.گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی دعوت افطار پر آج گورنر ہائوس آیا ہوں۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ میں 30 سال سے دنیا بھر کے ممالک کا دورہ کررہا ہوں، سب سے زیادہ بہتر دورہ میرا پاکستان کا رہا ، پاکستان میں مجھے ہر مکاتب فکر کی جناب سے پیار اور محبت ملی۔
انہوں نے کہا کہ روزہ ہمیں صبر و تحمل اور برداشت کا سبق دیتا ہے جس نے اپنی بھوک پر کنٹرول کرلیا تو سمجھو اس نے سب حاصل کرلیا ۔۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ رمضان سے قبل جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ کہا گیا کہ گورنر ہائوس کے دروازے عوام کیلئے نہ کھولے جائیں۔ لیکن دروازے کھلے اور پورے رمضان کھلیں گے۔ 30 روز تک عمرے کے ٹکٹ اور پلاٹ دیئے جائیں گے ۔۔











