پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر حسن نواز نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جارہی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی جانب سے تیز ترین سنچری اسکور کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو جیت کے لئے 205 رنز بنانے تھے۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف 16 اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔
پاکستان کی فتح میں سب سے اہم کردار نوجوان وکٹ کیپر بیٹر حسن نواز کا رہا۔ پہلی مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے حسن نواز نے اب تک تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچز کھیلے ہیں۔
سیریز کے پہلے دو میچز میں حسن نوازاپنا کھاتہ بھی نہ کھول پانے لیکن تیسرے میچ میں انہوں نے 44 گیندوں پر سنچری جڑ دی۔
اس طرح حسن نواز ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیز ترین سنچری اسکور کرنے والے پاکستانی بن گئے ہیں۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ بابر اعظم کے نام تھا جنہوں نے 2021 مٰں سنچورین میں جنوبی افریقا کے خلاف 49 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔
تیسرے نمبر پر احمد شہزاد ہیں ، جنہوں نے 2014 میں ڈھاکا میں بنگلا دیش کے خلاف 58 گیندوں پر یہ سنگ میل حاصل کیا تھا۔