امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان تنازع بنیادی طور پر ہمارا مسئلہ نہیں ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران جے ڈی وینس نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع جلد از جلد ٹھنڈا ہو جائے۔ لیکن ہم ان ممالک کو کنٹرول نہیں کر سکتے۔ ہم دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے کی ترغیب ہی دے سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایسی کسی جنگ میں فریق نہیں بنیں گا جس کا ہم سے کوئی تعلق اور اختیار ہی نہ ہو ۔ہم صرف توقع اور امید ہی کرسکتے ہیں کہ یہ معاملہ کسی بڑے علاقائی تنازع یا خدانخواستہ ایٹمی جنگ کی طرف نہ جائے۔ اس وقت تو ہمیں نہیں لگتا کہ ایسا کچھ ہونے والا ہے۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا اپنی ہپریس بریفنگ کے دوران کہ امریکا مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں کے قتل کی غیر جانبدار تحقیقات کی حمایت کر سکتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور ہم اس سمت میں کسی بھی کوشش کی حمایت کرتے ہیں۔