بھارتی فوج نے الزام لگایا ہےکہ پاکستان نے آٹھ اور نو مئی کی درمیانی شب ملک کی مغربی فضائی حدود کی متعدد مرتبہ خلاف ورزی کی اور ان کا مقصد ہمارے ملک میں فوجی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانا تھا۔
نئی دہلی میں بھارتی فوج کی جانب سے دی گئی پریس بریفنگ میں کرنل صوفیہ قریشی نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے ہیوی اسلحے کے ذریعے بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر حملہ کیا گیا۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ لیہ سے سرکریک تک 300 سے 400 ڈرونز نے 36 مقامات سے دراندازی کی کوشش کی۔ انڈین فوج کی جانب سے متعدد ڈرونز کو مار گرایا گیا۔اس دراندازی کا مقصد ہمارے فضائی دفاعی نظام کو ٹیسٹ کرنا اور انٹیلیجنس جمع کرنا تھا۔ ہم ڈرون کے ملبے کا فرانزک تجزیہ کر رہے ہیں۔
کرنل صوفیہ قریشی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے ترکیہ ساختہ اسیسگارڈ ڈرون استعمال کیے گئے۔ پاکستان کے ایک ان آرمڈ وہیکل نے بھٹنڈہ فوجی اسٹیشن پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس کی نشاندہی کر کے اسے ناکام بنایا گیا۔ جواب میں بھارت نے بھی مسلح ڈرونز کو پاکستان کی فضائی حدود میں بھیجا ، جس میں سے ایک ڈرون نے پاکستان کے ایرے ریڈار کو تباہ کیا۔