امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی مداخلت کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان خوفناک جوہری جنگ کا خطرہ ٹل گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کےدوران کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی کی وجہ سے دونوں ایٹمی ممالک نے ایک دوسرے پر حملے کیے، جس کے بعد کشیدگی بہت زیادہ بڑھ گئی تھی
انہوں نے کہا کہ ہم نے دونوں ملکوں کے دردمیان ایٹمی تنازع رکوایا ہے۔ اگرایسا ہوتا تو یہ ایک بہتبری جوہری جنگ ہوتی۔ جس میں لاکھوں افراد ہلاک ہوتے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں پاکستاناور بھارت کے درمیان ثالثی کی کوششوں کی کامیابی پر فخر ہے۔سیز فائر کے بعد وہ جنوبی ایشیا کے ان دونوں ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیں گے۔
امریکی صدر نےکہا کہ ان کی حکومت بھارت کے ساتھ ایک تجارتی ڈیل پر مذاکرات کر رہی ہے جبکہ پاکستان کے ساتھ بھی جلد ہی ایسے مذاکرات شروع کیے جائیں گے۔