اہم ترین

غزہ میں امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے درجنوں فلسطینی شہید

غزہ میں ہلال احمر کے فیلڈ اسپتال اور امدادی مرکز کے قریب فائرنگ سے 30 سے زائد افراد شہید اور سو سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے رفح کے لاعلام چوراہے پر اتوار کی علی الاصبح امریکا اور اسرائیل کی حمایت یافتہ تنظیم تنظیم غزہ ہیومینیٹیریئن فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کے امدادی مرکز کے قریب ہزاروں فلسطینی خوراک حاصل کرنے کے لیے جمع تھے کہ اچانک اسرائیلی ٹینک نمودار ہوئے اور ہجوم پر فائرنگ شروع کر دی۔

اسرائیلی ٹینکوں کی گولہ باری اور براہِ راست فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد شہید اور دیگر 175 افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی افراد نے کہا ہے کہ لاشیں اور زخمی طویل وقت تک زمین پر پڑے رہے۔ریسکیو ٹیمیں اندر نہیں جا سکیں تو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گدھا گاڑیوں کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

پاکستان