گوگل نے اپنے خاص صارفین کے لئے ایک نئی سہولت متعارف کرائی ہے جس کے تحت اب آپ کو کسی بھی پی ڈی ایف فائل کو پورا پڑھنے کی قطعی ضرورت نہیں بلکہ اے آئی کی مدد سے اس کا خلاصہ آپ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
گوگل اپنے اے آئی ماڈل جیمینی کو آہستہ آہستہ اپنی تمام سروسز میں شامل کر رہا ہے۔ اسمارٹ فون سے لے کر ڈیسک ٹاپ تک، ہر جگہ صارفین کے کام کو آسان بنانے اور انہیں ایک منفرد تجربہ فراہم کرنے کے لیے جیمینی کا انضمام کیا جا رہا ہے۔ گوگل ڈرائیو کے لیے کمپنی نے اب پی ڈی ایف سمری کارڈ فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس سے صارفین کے لیے پی ڈی ایف کو سمجھنا کافی آسان ہو جائے گا۔ انہیں پوری پی ڈی ایف فائل کا خلاصہ چند ہی کارڈز میں مل جائے گا۔
یہ نئے سمری کارڈ صارفین کو ایک سائیڈ پینل میں دکھائی دیں گے۔ یہ سائیڈ پینل، ڈرائیو میں پی ڈی ایف فائل کھولنے کے بعد دائیں جانب دکھائی دے گا۔ خلاصے میں فائل کے بارے میں بہت ساری ضروری معلومات ہوتی ہیں۔ اس کے بعد اس معلومات کو کارڈ پر مرکزی ہائی لائٹ کے طور پر فہرست کیا جاتا ہے۔ اگر صارفین کو کارڈ میں ان کے مطابق کافی معلومات نہیں مل پا رہی ہیں تو وہ “زیادہ دکھائیں” کے آپشن کو منتخب کرکے دیگر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
کارڈ میں پی ڈی ایف میں درج معلومات کی بنیاد پر کلک کرنے کے لیے فنکشن بٹن بھی ہوں گے۔ اس کے علاوہ اور بھی کئی فنکشن ہوں گے۔ صارفین ایک ایسے ایکشن پر کلک کر سکتے ہیں، جو جیمینی کو ٹیبل میں اہم نکات کو خلاصہ کرنے کے لیے کہے گا۔
گوگل کے مطابق، یہ سہولت بزنس اسٹینڈرڈ ، ایجوکیشن اسٹینڈرڈ ، گوگل ایجوکیشن پریمئیم ایڈ آن صارفین، گوگل اے آئی پرو اور گوگل اے آئی الٹرا کے ورک اسپیس اکاؤنٹس کے لئے دستیاب ہے۔ پرائیویٹ اکاؤنٹ میں اس کا استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔
گوگل نے جیمنی پاورڈ سمری کارڈ کو گوگل ڈرائیو کے لیے 12 جون سے رول آؤٹ کرنا شروع کر دیا گیا تھا۔ تاہم گوگل کے تمام صارفین تک یہ سہولت پہنچنے میں وقت لگ سکتا ہے۔
اس کے علاوہ گوگل نے حال ہی میں ایک اے آئی سہولت بھی شامل کی ہے، جو شیئر کی گئی فائلوں میں ہوئے تبدیلیوں کا خلاصہ بھی دیتی ہے۔ اس وجہ سے ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ گوگل اپنے روزمرہ کے ٹول میں اے آئی کو شامل کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔