اہم ترین

ایران اور اسرائیل میں بھی انڈیا پاکستان کی طرح معاہدہ کرائیں گے: ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کو معاہدہ کرنا چاہیے، اور وہ اُن کا اسی طرح معاہدہ کرائیں گے جیسا انڈیا اور پاکستان کا کرایا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں امریکی صدر نے لکھا کہ ایران اور اسرائیل کو معاہدہ کرنا چاہیے، اور ایک ایسا معاہدہ کریں گے، جیسا کہ انڈیا اور پاکستان کو اس معاملے میں امریکا نے تجارت کا استعمال کرتے ہوئے دو بہترین لیڈروں کو ایسا کرنے پر آمادہ کیا۔‘

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی پہلی مدت صدارت کے دوران سربیا اور کوسوو جنگ کی طرف جا رہے تھے کیونکہ وہ دہائیوں سے تنازعے میں تھے۔ میں نے ایسا ہونے سے روکا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ ایک اور معاملہ مصر اور ایتھوپیا کا ہے، اور ایک بڑے ڈیم پر ان کی لڑائی کا اثر دریائے نیل پر پڑ رہا ہے۔ وہاں بھی میری مداخلت کی وجہ سے کم از کم اس وقت امن ہے، اور یہ اسی طرح رہے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم جلد ہی اسرائیل اور ایران کے درمیان امن قائم کریں گے۔ اب بہت سی فون کالز اور ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ میں بہت کچھ کرتا ہوں، اور کبھی مجھے کسی چیز کا کریڈٹ نہیں ملتا مگر ٹھیک ہے، لوگ اس کو سمجھتے ہیں۔

پاکستان