جرمنی سے بھارتی شہر حیدرآباد آنے والا مسافر طیارہ دوران پرواز بم کے خطرے کی وجہ سے یو ٹرن لے کر واپس فرینکفرٹ لوٹ گیا۔
جرمن نیوز ایجنسی کے مطابق جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا کی مسافر پرواز ک ایل ایچ 752 نے فرینکفرٹ سے پرواز بھری اور اس کی منزل بھارتی شہر حیدرآباد کا راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایئرپورٹ تھا۔
طیارہ ابھی بھارتی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوا تھا کہ پاےئلٹ کو بتایا گیا کہ طیارے میں بم رکھا گیا ہے۔ جس پر طیارے کو دوبارہ جرمنی لوٹنا پڑا۔
لفتھانزا کے ترجمان نے کہا کہ پرواز کو حیدرآباد ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ملی تھی اس وجہ سے وہ جرمنی کے سب سے مصروف ہوائی اڈے پر واپس آگئی۔
یہ ایک ہی دن میں یورپ سے بھارت آنے والا دوسرا طیارہ ہے جسے واپس لوٹنا پڑا۔ اس سے قبل برٹش ایئرویز کی لندن سے چینئی جانے والی پرواز لندن واپس لوٹ گئی تھی۔
بوئنگ کمپنی کے اس طیارے میں مبینہ طور پر”فلیپ ایڈجسٹمنٹ کی خرابی” آگئی تھی، جس کی وجہ سے اسے ہیتھرو واپس جانا پڑا۔