گوگل کا زلزلہ الرٹ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائس میں ایمبیڈڈ موشن سینسر پر کام کرتا ہے۔ گوگل سسٹم ریلیز نوٹس کے مطابق، یہ فیچر اب ویئر او ایس پر مبنی وئیر ایبلز میں آ رہا ہے۔ 2020 میں اسے ابتدائی طور پر منتخب ممالک میں اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے لیے ریلیز کیا گیا تھا۔ پچھلے کچھ سال میں اسے مزید ملکوں میں وسعت دی گئی۔
گوگل نے اب تک اس فیچر کے دستیاب ہونے کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا ہے، لیکن اینڈرائیڈ اتھارٹی نے جون 2025 کے گوگل پلے سروس اپ ڈیٹ کے لیے گوگل کے آفیشل ریلیز نوٹس میں ویئر او ایس واچ میں زلزلہ الرٹ شامل کرتے ہوئے کمپنی کو دیکھا ہے۔
اس کے آفیشل سطح پر ویئر او ایس واچ کے لیے دستیاب ہونے پر صارفین کو ایک انتباہ موصول ہوگا جب ان کے علاقے میں زلزلہ آنے کی توقع ہوگی۔
الرٹ یہ بھی دکھائے گا کہ زلزلے کی شدت کتنی ہے اور صارفین زلزلے کے مرکز سے کتنی دور ہیں۔
زلزلے کے اثر کے اعتبار سے الرٹ بھی مختلف ہو سکتے ہیں، ہلکے جھٹکوں کی صورت میں ایک سادہ انتباہ ملتا ہے جو آپ کی موجودہ سیٹنگ کو تبدیل نہیں کرتا۔ جبکہ بڑے جھٹکے بصری انتباہات کے ساتھ ایک زوردار الرٹ کو متحرک کر سکتے ہیں، چاہے “ڈو ناٹ ڈسٹرب” آن ہو۔
یہ ویئر او ایس اسمارٹ واچ صارفین کو میز کے نیچے جانے، کھڑکی سے دور جانے یا آفت سے پہلے خود کو ذہنی طور پر تیار کرنے کے لیے مناسب وقت دے سکتا ہے، چاہے وہ اپنے فون سے دور ہوں۔
تاہم ابھی تک اس بارے میں کوئی سرکاری سطح پر معلومات نہیں ہیں کہ یہ فیچر ویئر او ایس اسمارٹ واچ صارفین کے لیے کب دستیاب ہوگا۔ اپ ڈیٹ نوٹس سے اشارہ ملتا ہے کہ فی الحال اس پر کام جاری ہے اور آنے والے ہفتوں میں یا آئندہ ویئر او ایس 6 ریلیز کے طور پر اسے جاری کیا جا سکتا ہے۔