اہم ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں ’رجیم چینج‘ کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں ’رجیم چینج‘ کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی موجودہ حکومت اپنے ملک کو دوبارہ عظیم نہیں بنا پا رہی تو رجیم چینج کیوں نہیں ہو گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹروتھ سوشل پر جاری ایک پیغام میں تمام ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے انھیں بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ٹرمپ نے ایک سیٹلائٹ تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سفید رنگ کی چٹانوں سے گھری ایک عمارت آگ کے شعلوں سے محفوظ ہے لیکن سب سے زیادہ نقصان زمین کی سطح سے کہیں نیچے ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے گ شتہ روز ایک شاندار فوجی کامیابی حاصل کی، ’بم‘ اُن (ایران)کے ہاتھوں سے چھین لیا۔ہماری لاجواب فوج کا شکریہ کہ انھوں نے گذشتہ رات حیرت انگیز کام کیا۔ یہ واقعی خاص تھا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک اور بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ رجیم چینج’ کی اصطلاح استعمال کرنا سیاسی طور پر درست نہیں لیکن اگر ایران کی موجودہ حکومت اپنے ملک کو دوبارہ عظیم نہیں بنا پا رہی تو رجیم چینج کیوں نہیں ہو گی۔

پاکستان