اہم ترین

لفظ ’حضور‘ نے امیتابھ بچن کو معافی مانگنے پر کیا مجبور

بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اردو کے ایک لفظ حضور کے غلط املا پر اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی۔

انسان غلطیوں کا پتلا ہے۔ لیکن اپنی غلطیوں کا اعتراف ہی انسان کی عظمت کی نشانہ ہوتا ہے۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کا شمار بھی ایسی شخصیات میں ہوتا ہے جو اپنی غلطیوں کے لیے معافی مانگنے سے پیچھے نہیں ہٹتے۔ اس کی تازہ مثال سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کی گئی ان کی ایک پوسٹ ہے۔

اس پوسٹ میں انھوں نے اُردو لفظ ’حُضور‘ کو ہندی رسم الخط میں غلطی سے ’حِضور‘ لکھ دیا۔ پھر کیا تھا، لفظ ’حُضور‘ نے انھیں معافی مانگنے پر مجبور کر دیا۔

گزشتہ روز امیتابھ بچن نے ’ایکس‘ پر شیدائیوں کے ساتھ حالیہ گفتگو کے دوران ان کے کئی سوالوں کے جواب دیے۔ اس دوران انھوں نے اپنے بیٹے ابھشیک بچن کی آنے والی فلم کی تشہیر بھی کی۔

عموماً سوشل میڈیا پر ہندی میں ہی لکھنے والے امیتابھ بچن نے اپنے شیدائیوں سے بات کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر ایک جملہ لکھا ’’جی ہاں حِضُور، میں بھی ایک شیدائی ہوں، تو؟؟؟‘‘ کچھ گھنٹوں بعد ہی امیتابھ کو احساس ہوا کہ انھوں نے ہجے کی غلطی کر دی ہے۔ پھر انھوں نے اگلی پوسٹ میں لکھا ’’حُضُور، ناٹ حِضُور، معافی چاہتا ہوں لکھنے میں غلطی ہوگئی۔‘‘

پاکستان