جنوبی کوریا کے فوجی اہلکار او یوہان نے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ پل اپس کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
گینیز بک آف ورلڈ کےمطابق جنوبی کوریا کی فوج میں خدمات سرانجام دینے والے او یوہان نے گزشتہ برس 28 سے 29 ستمبر کے درمیان جنوبی کوریا کے شہر ان چیون میں 24 گھنٹوں میں کل 11,707 پل اپس کیے۔جسے اب باقاعدہ طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈز نے تسلیم کر لیا ہے۔
او یوہان کا یہ کارنامہ برسوں کی مسلسل محنت اورجسمانی مشقت کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے اپنی اس کامیابی کو اپنی فوجی یونٹ کے نام کیا ہے، جس نے انہیں نظم و ضبط، حوصلہ اور خود اعتمادیدی سکھائی۔
دلچسپ بات یہ رہی کہ او یوہان اور بھی زیادہ پل اپس کر سکتے تھے، لیکن انہوں نے جان بوجھ کر 11ہزار 707 پر رکنے کا فیصلہ کیا، تاکہ وہ اسے اپنے خصوصی دستے 707 اسپیشل مشن گروپ سے موسوم کرسکے۔
یہ پہلا موقع نہیں تھا جب او یوہان نے یہ ریکارڈ بنایا ہو۔ اس سے پہلے بھی وہ 8ہزار707 پل-اپس کے ساتھ دنیاکے مضطوب ترین فوجی کااعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔ لیکن وہ ریکارڈ ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں کسی اور نے توڑ دیا۔ اس کے بعد انہوں نے دوبارہ کوشش کرنے کا فیصلہ کیا۔